Site icon MASHRIQ URDU

عمران خان کی کسی عسکری عہدیدار سے ملاقات نہیں ہوئی: عرفان صدیقی

262326099300084

عرفان صدیقی۔ مشرق اردو

عمران خان کی کسی عسکری عہدیدار سے ملاقات نہیں ہوئی: عرفان صدیقی

انہوں نے کہا کہ کوئی ڈیل اور کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔ مذاکرات یا پیشکشوں کے مرحلے گزر چکے۔ یہ سب سیاسی شوشے ہیں۔ سیاسی سیز فائر کی بات کی جا رہی ہے۔ سیز فائر وہاں ہوتا ہے جہاں دو فریق فائرنگ کر رہے ہوں۔ حکومت کی طرف کوئی فائرنگ نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے کسی شخصیت کے رابطے ہوئے ہیں وہ ان کی اپنی جماعت کے ارکان ہیں۔ بانی سے ان کی بہنیں، وکلاء یا ان کے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئی ہوں گی۔ معاشی استحکام نہیں عمران خان کو رہا کرو ہم نے معیشت کو بہتر کر لیا۔ سیاسی عدم استحکام کے باوجود 78 سال میں بھارت کے خلاف پہلی بڑی کامیابی حاصل کی۔  دونوں ایوانوں میں اتفاق رائے سے قراردادوں کا آنا خوش آئند ہے۔ جہاں تک باہر سیاسی ماحول کا تعلق ہے اس کا انحصار پی ٹی آئی پر ہے۔

دل آزاری کسی کی نہیں ہونی چاہیے: سینیٹر عرفان صدیقی

Exit mobile version