Site icon MASHRIQ URDU

عمران خان کی بہنوں کو آج بھی ملاقات نہ کرنے دی گئی

احتجاج کی کال دی

عمران خان کی بہنوں کو آج بھی ملاقات نہ کرنے دی گئی

نورین نیازی کے مطابق اڈیالہ جیل حکام نے ہم دونوں بہنوں کو 2 گھنٹے تک داخلہ دروازے پر انتظار کروایا اور پھر کہا وقت ختم ہوگیا ہے۔ نورین نیازی اور عظمیٰ خانم جیل انتظامیہ کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر علیمہ خان کے بغیر ہی ملاقات پر رضا مند ہوگئی تھیں۔ اڈیالہ جیل سے واپسی پر راولپنڈی میں نورین نیازی اور کزن قاسم خان نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ پہلے ہمیں کہا گیا آج ملاقات کرا دی جائے گی مگر بعد میں جیل انتظامیہ نے دو گھنٹے انتظار کے بعد کہا کہ وقت ختم ہو گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران، بشریٰ ملاقات پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا جواب

Exit mobile version