Site icon MASHRIQ URDU

عمران خان کیخلاف حکومت کی توہینِ عدالت درخواست سماعت ملتوی

سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار! کیوں؟ ججز آئینی بینچ

سپریم کورٹ آف پاکستان

عمران خان کیخلاف حکومت کی توہینِ عدالت درخواست سماعت ملتوی

اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس مقدمے میں سینئر وکیل سلمان اسلم بٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، وہ آج دستیاب نہیں ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ توہینِ عدالت کیس میں درخواست گزار کا کام صرف معلومات دینا ہے، معلومات عدالت تک پہنچ گئی ہیں، اب حکومت کا کام ختم ہو گیا۔ عدالت نے سلمان اسلم بٹ کی عدم پیشی پر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ حکومت نے جون 2022ء میں عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی، یہ درخواست لانگ مارچ مقررہ مقام کے بجائے جناح ایونیو تک لانے پر دائر کی گئی تھی۔

عمران خان: ملاقات نہ کرانے پر ہائی کورٹ کا سوموٹو

Exit mobile version