عمران خان کا ٹرین واقعے پر افسوس کا اظہار، بیرسٹر گوہر
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کی مکمل تائید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، بانی نے جعفر ایکسپریس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چاروں صوبوں کی جماعت ہے، 70 فیصد عوام کی پارٹی ہے۔