عمران خان کا آرمی چیف کو خط بطور سابق وزیراعظم ہے،
اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے اپنے خط میں سپہ سالار سے پالیسیوں پر نظر ثانی کا کہا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ہم انتشار نہیں چاہتے فوج ہماری ہے، افواج پاکستان بہت قربانیاں دے رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کا خط آج میڈیا کے سامنے آجائے گا، بانی پی ٹی آئی نے کمرہ عدالت میں 9 صحافیوں کو خط کی تفصیل بتائی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط پی ٹی آئی کا پالیسی شفٹ نہیں ہے۔