عمران خان نے معدنیات بل پر احکامات مجھے دیے ہیں: جنید اکبر
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجوزہ معدنیات قانون پر ووٹنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جنید اکبر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ جب تک میری اُن سے ملاقات نہیں ہوتی تب تک بل پاس نہیں ہو گا، میں نے بانی پی ٹی آئی کے احکامات پی ٹی آئی کے ارکان تک پہنچا دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بل کا جائزہ لینے کے لیے میں نے 3 رکنی کمیٹی بھی قائم کی تھی، قائم کمیٹی نے رپورٹ تیار کر کے مرکزی قیادت کو ارسال کر دی ہے۔