عمران خان نے مروت کو نکالنے کی بات نہیں کی: شہریار آفریدی
انہوں نے کہا کہ شیر افضل کی پارٹی کے لیے خدمات ہیں، ان کے لیے بانی سے بات کریں گے۔ 26 نومبر کو جو ہوا پوری قوم نے دیکھا۔ ہمارے لیڈر نے قانون کی بالادستی کی بات کی۔ ہم آئین و قانون کے لیے کھڑے رہیں گے۔ کہا کہ وفاق نے کوہاٹ کے فنڈز روکے ہوئے ہیں۔ پنجاب میں پی ٹی آئی کے کارکنوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جیلوں میں کارکنوں پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ فارم 47 والوں کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔