Site icon MASHRIQ URDU

عمران خان نے مروت کو ملاقات کیلئے بلا لیا

12153931b03f01b

عمران خان نے مروت کو ملاقات کیلئے بلا لیا

شیر افضل مروت کو پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کے لیے عمران خان کا پیغام پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ممبر اسمبلی نے ابھی بتایا کہ عمران خان نے مجھے بلایا ہے۔ ملاقات کرکے شکوہ کروں گا کہ بغیر سنے مجھے کیوں نکالا؟ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیر افضل مروت کے حق میں عمران خان کو پیغام بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، زرتاج گل، جنید اکبر اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔

اس دوران شیر افضل مروت جذباتی ہوگئے اور انہوں نے گفتگو میں استفسار کیا کہ مجھے بتایا جائے کہ مجھے کیوں نکالا؟ اس پر پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیر افضل مروت کو نکالنے کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ کیا اور سوال اُٹھایا کہ ’ہم سب کو بتایا جائے مروت کو کیوں نکالا؟‘ اس دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اسے اندرونی سطح پر حل کریں گے۔

مروت اور راجہ کی مخالف بیانات نہ دینے کی یقین دہانی

User Rating: Be the first one !
Exit mobile version