Site icon MASHRIQ URDU

عمران خان نے شیر افضل کو پارٹی سے فارغ کردیا

12153931b03f01b

عمران خان نے شیر افضل کو پارٹی سے فارغ کردیا

شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا ہے۔

شیر افضل مروت کو پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق صوابی جلسے میں غیر ضروری تقریر پر عمران خان نے شیر افضل پر اظہار برہمی کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنما جلد شیرافضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور ایم این اے استعفیٰ مانگا جائے گا۔ شیر افضل مروت کے صوابی جلسہ میں کردار پر رہنماؤں نے عمران خان سے شکایت کی تھی۔

شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری

Exit mobile version