Site icon MASHRIQ URDU

عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد

پیکا ایکٹ

عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد

اس حوالے سے جسٹس خادم حسین سومرو نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمران خان سے ملاقات کے لیے بنائے گئے مکینزم پر عمل نہیں کر رہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملاقات کرنے والے 8 رہنماؤں کی فہرست پیش کی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 10 مارچ کو ان 8 رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ درخواست گزاروں نے ملاقات سے متعلق ایس او پی پر عمل نہیں کیا۔ درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کی جاتی ہے۔ درخواست گزار قانون کے مطابق ایس او پی پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔

اختر مینگل،اچکزئی، عمران خان سے ملاقات کریں گے

Exit mobile version