عمران خان سے ملاقات:عمل نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے سیکریٹری داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 24 مارچ کو لارجر بینچ نے بانئ پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا فیصلہ دیا، فیصلے کے مطابق منگل اور جمعرات ملاقات کرانا ضروری ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل حکام کی جانب سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ شبلی فراز نے عدالت سے جیل حکام و دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی ہے۔