عمران خان سیاسی قیدی نہ ہوتے تو نواز، شہباز، زرداری بھی جیل میں ہوتے، کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ رجیم چینج نہیں ہونا چاہیے تھا، اس اقدام سے جمہوریت اور معیشت کو نقصان پہنچا۔ عمران حکومت کی کارکردگی اچھی نہیں تھی جس پر عوام کو ووٹ سے فیصلہ کرنے کا موقع ملنا چاہیے تھا۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔