Site icon MASHRIQ URDU

عمران خان سیاسی رول ماڈل ہیں،علی امین گنڈاپور

825054 72702408

عمران خان سیاسی رول ماڈل ہیں،علی امین گنڈاپور۔ پشاور میں انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے کانووکیشن سے خطاب میں کہا کہ تمام والدین اور گریجویٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ طلباء سے اُمید ہے کہ اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔ کہا ہے کہ آپ نے کبھی ناامید نہیں ہونا۔ جو ادارے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں وہ کامیاب بھی ہوتے ہیں۔ ہم اپنے تمام اداروں کو خود مختار بنائیں گے۔ پچھلے بجٹ میں اقدامات کیے تھے کہ سود سے پاک قرضے لائیں گے۔ پروفیشنل ڈگری ہولڈرز کو 20 لاکھ سے 1 کروڑ روپے تک کے قرضے دیں گے۔ آپ نے اپنا مستقبل بہتر بنانا ہے، مستقبل بنانے کے لیے ماضی اچھا بنانا ہو گا۔ انسان کوشش ہی کر سکتا ہے اور کوشش سے آگے بڑھ سکتا ہے۔ ہمت نہیں ہارنی اور کوشش کرنی ہے۔ مسلمانوں دینی تعلیمات سے ہٹ کر ذلیل ہوگئے، عظیم انسان بننا ہے تو انسانیت کا خیال رکھنا ہو گا۔ میں فخر سے کہتا ہوں کہ میں ہمیشہ کالج سے ڈراپ آؤٹ ہوتا رہا ہوں۔ آپ رول ماڈل بنیں اور عظیم کام کریں۔ مجھے اس لیے چنا گیا کہ میں صوبے اور لوگوں کے لیے کام کروں۔

معیشت سیاسی استحکام سے جڑی ہے: گنڈا پور

Exit mobile version