عمران خان: آج تیسرا خط آرمی چیف کو بھجوانے کا فیصلہ۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا خط ریفارمز،پالیسیوں سے جمہوریت کو نقصان سمیت 6 نکات پر مشتمل ہوگا۔ عمران خان نے تیسرے خط سے متعلق نکات نوٹ کروا کے ہدایات دیں۔ خط میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ منی لانڈرز کو اقتدار میں بٹھایا گیا ہے۔ دہشتگردی رول آف لاء نہ ہونے کی وجہ سے بڑھ رہی ہے۔ 18 لاکھ لوگ ملک چھوڑ گئے ہیں۔ 20 ارب ڈالر کا سرمایہ ملک سے باہر چلا گیا ہے۔