Site icon MASHRIQ URDU

علی امین ملاقات کو کیوں نہیں آتے، عمران خان کا شکوہ

aleema khan

علیمہ خان

علی امین ملاقات کو کیوں نہیں آتے، عمران خان کا شکوہ

راولپنڈی میں علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ عمران خان سے نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی ملاقات کروادی گئی۔ بہنوں نے بھائی کو بتایا کہ آپ ان سے نہ ملیں جن کے نام فہرست میں شامل نہ ہوں۔ بہنوں نے یہ بھی بتایا کہ آپ سے جو لوگ ملتے ہیں وہ باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں۔ جو لوگ پچھلی ملاقات کےلیے گئے تھے انہوں نے جھوٹ بولا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کوئی پالیسی ان کے بغیر منظور نہیں ہو گی۔ کوئی ایپکس کمیٹی میں اجازت کے بغیر نہیں جائے گا۔ انہوں نے جنید اکبر کو ہدایت کی ہے کہ سارا فوکس تحریک پر رکھیں۔علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ اس وقت بھرپور تحریک چاہتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریں۔ انہوں نے الیکشن ٹریبونلز میں جانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔ نہ کسی سے کوئی بات ہو رہی ہے۔ عمران خان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے، ان کی صحت بھی ٹھیک ہے۔ علیمہ خان نے بتایا ہے کہ عمران خان نے خود سے متعلق بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت بھارت کے ساتھ تناؤ پر ڈرامے کر رہی ہے۔ عمران خان نے بتایا ہے انہوں نے فیصل چوہدری سے پوچھا کہ تم کیسے اندر آ جاتے ہو؟

بھائی سے ملاقات کیلئے علیمہ خان کی درخواست منظور

Exit mobile version