
علیمہ خان کی گرفتاری: پولیس ٹیم لاہور روانہ

26 نومبر کے احتجاج پر قائم مقدمے میں ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری کے معاملے پر راولپنڈی پولیس نے بہن علیمہ خان کی گرفتاری کے لیے ٹیم لاہور روانہ کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ صادق آباد پولیس کی خصوصی ٹیم وارنٹ لے کر لاہور روانہ ہو گئی، علیمہ خان کے وارنٹ پر مال روڈ لاہور کا پتہ درج ہے۔
علیمہ خان کی ضمانت راولپنڈی کے شہری نے دی تھی، شہری نے ملزمہ کی ضمانت کے لیے 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروائے تھے۔ علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر 2024ء کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت 20 اکتوبر کو ہو گی۔

