علیمہ خان کا بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے رجوع
علیمہ خان نے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رفاعی ادارے کی گورننگ بورڈ کی ممبر ہوں اور بیرون ملک عطیات اکٹھے کرنے جانا ہے۔
علیمہ خان نے عدالت سے 3 جون تک بیرون ملک جانے کی درخواست کی ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 مئی کو سماعت مقرر کر دی۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حال ہی میں علیمہ خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا۔
ضمانت کیلئے آئی تھی، معلوم ہوا 42 کیسز میں نامزد ہوں، علیمہ خان