عدالتی حکم کے باجود فیصل جاوید ایئرپورٹ پر روک لیا گیا
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ آج عمرے کے لیے جارہا تھا کہ مجھے ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ مجھے عمرے کے لیے جانے دیا جائے۔ ایئرپورٹ پر روک کر عدالتی حکم کی توہین کی گئی ہے۔ مزید کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے پی این آئی ایل سے میرا نام نکالنے کا حکم دیا ہے۔