عدالتوں کو سیاسی اکھاڑا بنا دیا: بیرسٹر سیف
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں حالیہ تبادلوں کی مذمت کرتے ہیں، اس فیصلے کے خلاف وکلاء برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ججز کے تبادلے نظامِ انصاف کو مفلوج کرنے کے مترادف ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ جعلی حکومت کے غیر قانونی فیصلوں کے خلاف وکلاء، صحافی اور سیاستدان سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔