Site icon MASHRIQ URDU

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

news 1728061197 2931

مشرق اردو، تیل کی عالمی منڈی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ برینٹ خام تیل کئی ہفتوں بعد 76 ڈالرز فی بیرل کی سطح عبور کر گیا ہے۔ دورانِ ٹریڈنگ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 73 ڈالرز 31 سینٹس میں فروخت ہوا۔ پاکستان میں بھی نئے سال کی آمد پر حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کر دیا ہے۔

نئے سال کا تحفہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 66 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Exit mobile version