عارف والا کا 1 رہائشی سابق بیوی کے ہاتھوں قتل
عارف والا کے رہائشی کو سابق بیوی نے زہر دے کر قتل کر دیا۔ سابق بیوی کے خلاف قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
مدعی نے مقدمے میں کہا ہے کہ بھائی کو اس کی سابق بیوی نے زہر دے کر قتل کردیا۔ مدعی کے مطابق طلاق کے بعد بھائی کا سابقہ بیوی سے تنازع چل رہا تھا۔