صدر نے حکومت کی 1 سالہ کارکردگی مطالبہ کردیا
صدرِ مملکت آصف زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے قبل ایوانِ صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ طلب کی ہے۔ صدرِ پاکستان اپنے خطاب میں ایک سالہ کارکردگی کا ذکر کریں گے۔ اہم معاشی اقدامات کے نتائج کا بھی ذکر ہو گا۔ صدر اپنے خطاب میں کشمیر اور فلسطین سمیت اہم مسائل پر بھی گفتگو کریں گے۔ اپوزیشن کے متوقع احتجاج کی وجہ سے صدر کے خطاب 20 سے 25 منٹ ہو گا۔ مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو بلایا جا رہا ہے۔
دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ صدر آصف زرداری