Site icon MASHRIQ URDU

صدر مملکت کا لانس نائیک محفوظ نشان حیدر کو خراجِ عقیدت

mahfuz shaheed

اس موقع پر اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید نے1971ء کی جنگ کے دوران بے مثال جرأت کا مظاہرہ کیا۔

صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید نے جواں مردی کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم لانس نائیک محمد محفوظ شہید کو بے مثال بہادری پر سلام پیش کرتی ہے۔

صدر آصف زرداری نے یہ بھی کہا ہے کہ پوری قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کی معترف ہے، انہیں فراموش نہیں کرے گی۔

Exit mobile version