صحافی وحید مراد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے صحافی وحید مراد کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کر لی۔ صحافی وحید مراد کی مچلکے کم کرنے کی استدعا کو بھی منظور کر لیا گیا۔ عدالت نے صحافی کی ضمانت 50 ہزار مچلکوں سے کم کر کے 20 ہزار روپے کر دی۔ واضح رہے کہ صحافی وحید مراد نے درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر رکھی ہے۔