Site icon MASHRIQ URDU

صحافی فرحان ملک ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

399729 8012080 updates

صحافی فرحان ملک ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

فرحان ملک کو غیر ملکیوں کے ساتھ انٹرنیٹ فراڈ کے الزام کے کیس میں ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ اس سے قبل کل دوسری عدالت نے صحافی فرحان ملک کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی احکامات کے باوجود ان کو جیل منتقل نہیں کیا گیا تھا۔ عدالتی حکم پر جیل بھیجنے کے بجائے دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ 20 مارچ کو نجی چینل کے سابق ڈائریکٹر نیوز فرحان ملک کو ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے پیکا آرڈیننس کے تحت گرفتار کر لیا تھا۔ ان کے خلاف گزشتہ 3 ماہ سے یہ انکوائری جاری تھی۔

فرحان ملک 4 روزہ جسمانی ریمانڈ، FIA کے حوالے

Exit mobile version