Site icon MASHRIQ URDU

صبا قمر کا مقدمے کی درخواست پرطنزیہ ردِعمل

صبا قمر کا مقدمے کی درخواست پرطنزیہ ردِعمل

صبا کا مقدمے کی درخواست پر طنزیہ ردِعمل، مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق صبا کے خلاف لاہور کی سیشن کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔

جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اداکارہ نے بغیر اجازت پولیس کی وردی پہنی۔یہ معاملہ اس وقت سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آیا جب ایک زیر گردش ویڈیو میں صبا کو ڈریسنگ روم میں ایس پی کی وردی پہنے دیکھا گیا، اس کے بعد اداکارہ نے میگزین کی ایک پوسٹ ری شیئر کی جس میں انہوں نے صبا قمر کا دفاع کیا۔

میگزین کے ایڈیٹر ان چیف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ڈیئر کیا آپ توقع کر رہے تھے کہ وہ پولیس افسر کا کردار دلہن کے لباس یا لان کے سوٹ کے ساتھ ادا کریں گی؟ انہوں نے مزید کہا کیونکہ کردار ہمیشہ رول کے مطابق لباس پہنتے ہیں، نہ کہ آپ کی بے وقوفانہ تخلیق کے مطابق۔اس بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے صبا قمر نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ اوہ خدایا! آج کل میں بہت زیادہ مشہور ہوگئی ہوں۔

جس کے ساتھ انہوں نے مسکراتے ہوئے ایموجیز بھی شامل کیے۔واضح رہے کہ یہ درخواست وکیل آفتاب باجوہ نے شہری وسیم زوار کی جانب سے دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسی بھی فرد کو سرکاری اجازت کے بغیر پولیس کی وردی یا ایس پی کے عہدے کا بیج استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔

نقاب کھینچنے کاواقعہ:راکھی ساونت برہم

Exit mobile version