Site icon MASHRIQ URDU

شیخ رشید کیلئے بری خبر آگئی

191125460e8c077

شیخ رشیدشیخ رشید کیلئے بری خبر آگئی،لاہور ہائی کورٹ ڈویژن بنچ نے شیخ رشید کو عمرہ پر جانے کی اجازت کا سنگل بنچ کا حکم معطل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرے کی اجازت دینے کیخلاف ایف آئی اے اور پاسپورٹ امیگریشن حکام نے پٹیشن لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی تھی۔ڈویژن بینچ نے عمرہ اجازت نامے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے منظور کی تھی، جس پر شیخ رشید احمد کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا گیا تھا۔آج کی سماعت میں جسٹس رضا قریشی اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل ڈویژن بنچ نے عمرے کے اجازت پر حکمِ امتناع جاری کیا۔عدالت نے بعد ازاں سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔ ڈویژن بینچ کے فیصلے کے بعد شیخ رشید احمد کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت بھی غیر موثر ہوگئی۔

Exit mobile version