Site icon MASHRIQ URDU

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی علیحدگی کی افواہیں مسترد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں کو غلط قرار دے دیا ہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ یہ سب افواہیں ہیں اور ان کی ازدواجی زندگی خوشگوار طریقے سے گذر رہی ہے۔

شعیب نے وضاحت کی کہ ان کے بیٹے دبئی میں ہیں، والدہ سیالکوٹ میں ہیں اور وہ خود کراچی میں رہتے ہیں، جبکہ پروفیشنل مصروفیات کی وجہ سے میڈیا میں غلط بیانی پھیل گئی۔

اداکارہ ثنا جاوید نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری میں شعیب کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے دعا کی کہ جوڑے کو نظر بد سے محفوظ رکھا جائے۔ اسٹوری میں انہوں نے کیپشن کے طور پر "آمین ثم آمین” لکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ شعیب اور ثنا کی شادی گزشتہ سال جنوری میں ہوئی تھی اور اس کا اعلان دونوں نے مشترکہ پوسٹ کے ذریعے 20 جنوری کو کیا تھا۔ جوڑے نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر تصاویر بھی شیئر کیں اور کیپشن میں "الحمدللہ” کے ساتھ قرآن شریف کی آیت لکھی۔

حماس کا غیر مسلح ہونے سے انکار

Exit mobile version