شبلی فراز، عمر ایوب سمیت 9 ارکانِ اسمبلی و سینیٹر نااہل قرار
9 مئی مقدمات میں سزا یافتہ ہونے پر الیکشن نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل, شبلی فراز، عمر ایوب سمیت 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق نااہل ہونے والوں میں 5 ارکانِ قومی اسمبلی، ایک سینیٹر اور 3 ارکانِ پنجاب اسمبلی شامل ہیں۔