شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پر فردِ جرم عائد
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ دورانِ سماعت ملزمان نے ترمیمی فردِ جرم کی صحتِ جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے تینوں مقدمات میں ملزمان پر ترمیمی فردِ جرم عائد کی۔
شاہ محمود قریشی، عمر چیمہ، یاسمین راشد اور زیرِ حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔
عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے 6 مارچ کو گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا۔