Site icon MASHRIQ URDU

شام میں پھنسے پاکستانیوں کی باحفاظت واپسی کا لائحہ عمل جلد ترتیب دیں، وزیراعظم کی ہدایت

840009 69592342

وزیراعظم شہباز شریف نے شام میں پاکستانیوں کے انخلاء سے متعلق اجلاس میں کہا کہ شام میں مقیم پاکستانیوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

شہباز شریف نے دمشق میں پاکستانی سفارت خانے کو معلوماتی ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شام اور ہمسایہ ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں میں معلوماتی ڈیسک 24 گھنٹے فعال رہیں۔

خیال رہے کہ دمشق کے قریب خواتین اور بچوں سمیت 300  سے زیادہ پاکستانی زائرین محصور ہوگئے ہیں، ان کے پاس کھانے پینے کی اشیاء ختم ہونے لگیں۔

Exit mobile version