Site icon MASHRIQ URDU

مظفرآباد: شرپسندوں کی فائرنگ سے آزاد کشمیر پولیس کے 3 اہلکار شہید، 9زخمی

مظفرآباد: عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ سے آزاد کشمیر پولیس کے 3 بہادر سپاہی جس میں ایک اے ایس آئی بھی شامل ہے، شہید ،9 زخمی ہو گئے۔

 

مسلح شر پسندوں نے چمیاتی، دیر کوٹ اور ڈڈیال کے علاقوں میں پولیس پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مظفرآباد آزاد کشمیر پولیس کے 3 بہادر سپاہی جس میں ایک اے ایس آئی بھی شامل ہے، شہید ہو گئے جبکہ 9  پولیس والے زخمی بھی ہیں ، مسلح بلوائیوں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس کے شہید اور زخمی ہونے والے تمام اہلکاروں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے

عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح بلوائیوں کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ شر پسند جھتے کا مقصد آزاد کشمیر میں صرف اور صرف انتشار پھیلانا ہے۔

شیخوپورہ: سی سی ڈی نے 5 ڈاکو ہلاک کردیئے

Exit mobile version