Site icon MASHRIQ URDU

سی سی ڈی اہلکاروں نے نارویجن شہری کولوٹ لیا

سی ٹی ڈی

سی سی ڈی اہلکارسی سی ڈی اہلکاروں نے نارویجن شہری کو لوٹ لیا،تھانہ نواب ٹاو¿ن میں اندراجِ مقدمہ کی درخواست،دونوں اہلکارگرفتار۔تفصیلات کے مطابق چارروز قبل نارویجن پلٹ شہری مسعود الحق کو بھوبتیاں چوک کے قریب یونی ورسٹی روڈ پر جاتے ہوئے پولیس وردی میں ملبوس چند افراد نے روکا اور زبردستی سنسان جگہ پر لے کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے 5لاکھ روپے اپنے اکاونٹ میں ٹرانسفر کرالیے۔مسعود الحق نے بتا یا کہ واردات کی بابت میں نے تھانہ نواب ٹاو¿ن میں اندراجِ مقدمہ کی درخواست دی ، پولیس نے درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر ملزمان کو نہ صرف ٹریس کیا بلکہ دونوں کو گرفتار کرلیا۔ دورانِ تفتیش دونوں ملزمان سی سی ڈی کے اہلکار نکلے ۔ نارویجن پلٹ شہری مسعود الحق کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیس پولیس کیلئے ٹیسٹ کیس ہے ایک طرف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے میں جرائم سے خاتمے کے لیے اقدامات کررہی ہیں جس کے لیے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمینٹ(سی سی ڈی) تشکیل دیا گیا ۔دوسری جانب ایسی کالی بھیڑیں نہ صرف محکمے کیلئے بدنامی کا باعث بن رہی ہیں بلکہ پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بھی بہت سے سوالات کو جنم دے رہی ہیں۔متاثرہ شہری نے وزیراعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب اور اعلیٰ حکام سے ملزمان کوعبرت کا نشان بنانے کی اپیل کی ہے تاکہ سی سی ڈی جیسے اہم محکمے کو بدنامی سے بچایا جاسکے۔

 

Exit mobile version