سیالکوٹ ضمنی ایلکشن 52-PP: حنا ارشد کی برتری
پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری میں ن لیگ کو برتری حاصل ہے۔ پی پی 52 کے 185 پولنگ اسٹیشنز میں سے 77 کا نتیجہ آ گیا۔ جن میں ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ کو برتری حاصل ہے۔ تحریک انصاف کے مطابق بیلٹ باکس ہمارے سامنے نہیں کھولے گئے۔
جب ووٹ گننے کا وقت تھا ہمارے پولنگ ایجنٹس کو کمروں سے باہر نکال دیا گیا۔ نتائج کے جو فارم الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے جارہے ہیں اُن پر ہمارے پولنگ ایجنٹس کے دستخط بھی موجود نہیں۔
سیالکوٹ ضمنی ایلکشن
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق حنا ارشد وڑائچ 35202 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن 17026 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔