Site icon MASHRIQ URDU

سیاست میرے خون میں شامل ہے، خواجہ سعد رفیق

Saad Rafiq 1

مشرق اردو

Mashriq Urdu

لاہور میں خواجہ رفیق کی برسی پر’بحرانوں میں گھرا پاکستان، اصلاح احوال کیسے ہو‘ کے عنوان سے منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک آپس کی دھینگا مشتی میں گھرا ہوا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میرے خون میں سیاست ہے، میں سیاست کے بغیر رہ نہیں سکتا۔ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان ریموٹ کنٹرول جمہوریت سے آگے نہیں بڑھ سکتا، یہی حالات رہے تو بہت سے لوگ غیر متعلقہ ہو جائیں گے۔

نمائندہ خصوصی رچرڈ گرینل کا ضمیر اچانک جاگا ہے، سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ ملک درست سمت میں چل پڑا تھا، ہم نے پیپلز پارٹی کی حکومت نہیں گرائی تھی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ توقع ہے مذاکرات سنجیدہ ہوں گے اور کوئی راستہ نکلے گا،  آج جہاں کھڑے ہیں اس کے ذمے دار بانئ پی ٹی آئی، ثاقب نثار اور باجوہ ہیں۔

Exit mobile version