سہ ملکی سیریز کا شیڈول جاری

ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی، ہر ٹیم حریف ٹیموں سے دو مرتبہ میچ کھیلے گی۔
افتتاحی میچ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 7 ستمبر کو ہو گا۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا میچ 29 اگست کو کھیلا جائے گا، 30 اگست کو پاکستان یو اے ای کے مد مقابل ہوگا۔
سہ ملکی سیریز
یو اے ای کا پاکستان کے ساتھ دوسرا مقابلہ 4 ستمبر جبکہ افغانستان کے ساتھ 5 ستمبر کو ہوگا۔ تین ملکی سیریز کا فائنل 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔