Site icon MASHRIQ URDU

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

pakistan stock

پاکستان سٹاک ایکسچینج

سٹاک مارکیٹسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور، 1900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 411 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔جن اہم شعبوں میں بھرپور خریداری کا رجحان ہے ان میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، کھاد، تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)، بجلی کی پیداوار اور ریفائنریز شامل ہیں، اے آر ایل، حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پول، ایچ بی ایل، میزان بینک، اور ایم سی بی بھی مثبت زون میں دکھائی دیئے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 72 ہزار 400 پوائنٹس کی ریکارڈ حد پر بند ہوا تھا۔مشیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ جنوری 2025 سے اب تک پاکستان سٹاک ایکسچینج نے امریکی ڈالر میں 50 فیصد سے زائد منافع دیا، سٹاک مارکیٹ ایشیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹس میں شامل ہوگئی۔ان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام اور اصلاحات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، مستقبل میں پائیدار اور بلند معاشی نمو کے امکانات روشن ہیں۔

Exit mobile version