سٹاک ایکسچینج: مسلسل تیسرا مثبت دن، پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 396 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 739 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 676 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ جہاں اسکی بلند ترین سطح ایک لاکھ 14 ہزار 202 رہی۔ حصص بازار میں آج 78 کروڑ 74 لاکھ شیئرز کے سودے 33 ارب روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 47 ارب روپے اضافے سے 14 ہزار 28 ارب روپے ہے۔
سٹاک ایکسچینج: مسلسل تیسرا مثبت دن
