Site icon MASHRIQ URDU

سوڈان ریپڈ فورسز: 460 افراد سے زائد کا قتل

فورسز

فورسزسوڈان ریپڈ فورسز: 460 افراد سے زائد کا قتل

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سوڈان کی ریپڈ سپورٹ فورسز نے شمالی دارفور کے صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کرنے کے بعد مریضوں سمیت ہسپتال میں سیکڑوں افراد کو ہلاک کر دیا۔

سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس کا کہنا ہے کہ سوڈان کی ریپڈ سپورٹ فورس کے جنگجوؤں نے منگل کے روز الفشر شہر میں گھس کر 460 مریضوں اور دیگر افراد کو قتل کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریپڈ سپورٹ فورسز کے جنگجوؤں نے گھروں میں گھس کر بھی لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اعداد وشمار بتانے والے ایک گروپ کے مطابق سوڈان پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے دو سال سے جاری جھڑپوں میں اب تک چالیس ہزار افراد مارے گئے ہیں۔

دوسری جانب خانہ جنگی کے باعث ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زیادہ افراد کے بے گھر ہونے سے دنیا کا بدترین انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے۔

سوڈان: مسجد اور اسپتال پر بمباری؛ 20 افراد جاں بحق

Exit mobile version