سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا بڑا اضافہ
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 10 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 8573 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہوگئی۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 100 ڈالر اضافے سے 3218 ڈالر فی اونس ہے۔