سونا 1800 روپے مہنگا ہو گیا
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 3 لاکھ 40 ہزار 600 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1543 روپے اضافے سے 2 لاکھ 92 ہزار 9 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالرز اضافے سے 3236 ڈالرز فی اونس ہے۔