سوشل میڈیا: شوکت یوسفزئی کا حکومت الزام
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بناکر پی ٹی آئی کے کھاتے میں ڈال دیے ہیں۔ حکومت کا پی ٹی آئی کے خلاف بیانیہ ناکام ہوگیا ہے۔ ہماری پارٹی کو مزید دیوار سے لگایا گیا تو یہ زیادتی ہوگی۔ حکومت دہشت گردی کو ختم کرے اور سیاسی استحکام لائے۔ حکومت کی کوئی واضح پالیسی نہیں، نیشنل ایکشن پلان پر 90 فیصد عمل نہیں ہوا۔ بارڈر بند کرنا مسئلے کا حل نہیں۔ بتایا جائے کہ وزیر خارجہ کابل کیوں نہیں جاتے؟ اگر افغان شہریوں کو نکالنا ہے تو ایک طریقہ کار کے تحت نکالیں 10 دن میں تو اتنے سارے لوگوں کو نہیں نکال سکتے۔