Site icon MASHRIQ URDU

سوات: مکان کی چھت گرنے سے متعدد افراد زخمی

824619 punjabrainroofcolapse 1495514302
خیبر پختون خوا کے ضلع سوات میں ایک مکان کی چھت گرنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو احکام نے بتایا کہ مکان کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ ضلع سوات میں مٹہ کے علاقہ بالاسور میں پیش آیا۔  حکام نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو رضا کار جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب پر 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔

Exit mobile version