Site icon MASHRIQ URDU

سنچورین: جنوبی افریقہ پہلا ٹیسٹ میچ دو وکٹ سے جیت گیا

Pakistan in the first Test South Africa scaled 1

مشرق اردو، پاکستان ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ میچ

جنوبی افریقہ نے پہلا ٹیسٹ میچ دو وکٹ سے جیتا، فتح کیلئے درکار 148 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، ہدف کو پانے کے لیے آج جنوبی افریقا کے بیٹر ایڈم مارکرم نے 22 اور کپتان ٹمبا باووما نے صفر رنز کے ساتھ چوتھے روز کے کھیل کا آغاز کیا۔ آج بھی جنوبی افریقی بیٹرز نے محتاط انداز سے ہدف کی جانب بڑھنا شروع کیا تاہم ان کی چوتھی وکٹ 62 رنز پر گر گئی، ایڈم مارکرم کو 37 رنز پر محمد عباس نے بولڈ کیا۔ جنوبی افریقا کی پانچویں وکٹ 96 رنز پر گری جب کپتان ٹمبا باووما کو 40 رنز پر محمد عباس نے آؤٹ کیا جس کے کچھ ہی دیر بعد پاکستان نے چھٹی، ساتویں اور آٹھویں وکٹ 99 رنز پر حاصل کی۔

ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 211 رنز بنا کر آل آؤٹ

کپتان ٹمبا باووما 40 رنز بناکر نمایاں رہے، اوپنر ایڈن مارکرم نے 37 رنز بنائے،  کگیسور باڈا نے 31  رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کائیل وررینے 2 ، ڈیوڈ بیڈنگھم 14 اور کوربن بوش صفر پرآؤٹ ہوئے،  جبکہ مارکو ینسین نے ناٹ آؤٹ 16 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے میں فاسٹ بولر محمد عباس نے 6 وکٹیں حاصل کیں، خرم شہزاد اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ لی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ٹیسٹ میچ گزشتہ روز (تیسرے دن) ہی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا تھا۔ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہوم ٹیم نے 3 وکٹوں پر 27 رنز بنالیے تھے۔

Exit mobile version