
سندھ: دفعہ 144 کا نفاذ

محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ پر جمع ہونے پر پابندی ہے، فیصلے کا اطلاق ایک ماہ تک صوبے بھر میں ہوگا۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں دفعہ 144 کا نفاذ آئی جی سندھ کی درخواست پر کیا گیا ہے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

