سندھ اسمبلی:کینالز کیخلاف قرارداد پاس کی ہے:سراج درانی
آغا سراج درانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہے کہ آصف زرداری سے ملاقات نہیں ہوئی۔ ڈاکٹر اجازت نہیں دے رہے، صدرِ پاکستان آرام کر رہے ہیں۔
پی پی پی رہنما نے بتایا ہے کہ 6 کینالز کے معاملے پر ہم خود احتجاج کر رہے ہیں۔ صدرِ پاکستان نے جوائنٹ سیشن میں کہا کہ ہم اس کو سپورٹ نہیں کریں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے 4 اپریل کو واضح طور پر نہروں کی مخالفت کی ہے۔ تحصیل اور ضلعی سطح پر کینالز کے خلاف ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔
پیپلز پارٹی پر الزامات تو لگائے جا رہے ہیں لیکن کوئی دستاویزی ثبوت تو پیش کریں۔ سیاسی مخالفین سے سوال پوچھا کہ آئینِ پاکستان میں کہیں نہیں لکھا کہ 6 کینالز کی منظوری صدرِ پاکستان نے دینی ہے۔ اگر ایسا کچھ آئین میں لکھا ہے تو دکھایا جائے۔