Site icon MASHRIQ URDU

سندھ:کورونا انفلوئنزا کیسز،سپتالوں میں ایمرجنسی

Influenza 1

سندھ:کورونا انفلوئنزا کیسز،سپتالوں میں ایمرجنسی، جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موسمِ سرما میں کورونا وائرس اور ایچ ون این ون کے کیسز میں اضافے پر فوری اقدامات ضروری ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی ہے کی ہے کہ مشتبہ اور تصدیق شدہ کیسز کی بر وقت رپورٹنگ یقینی بنائیں، صحت کے مراکز میں پی پی ای اور دیگر ضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اور نجی صحت کے مراکز میں انفیکشن کنٹرول کے اقدامات کو مزید مضبوط کریں، عوامی آگاہی مہم شروع کریں، ماسک پہننے، ہاتھ دھونے اور سماجی فاصلے پر زور دیں۔

سرگودھا: سرکاری ہسپتال کی سیڑھیوں پر بچے کی پدائش اور دم توڑنے کا معاملہ

محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اور ایچ ون این ون کی علامات سے متعلق بروقت طبی امداد کی اہمیت پر معلومات فراہم کریں، ان کے کیسز، اقدامات اور مسائل کی ہفتہ وار رپورٹ جمع کروائیں۔

صوبائی محکمۂ صحت نے کہا کہ عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

’جیو نیوز‘ نے صوبے میں کورونا وائرس اور ایچ ون این ون کیسز سے متعلق خبر نشر کی تھی۔

Exit mobile version