Site icon MASHRIQ URDU

سلامتی کونسل میں پاکستان کی سفارتکاری کام کر گئی

اقوام متحدہ

سلامتی کونسل میں پاکستان کی سفارتکاری کام کر گئی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی سفارتکاری کام کر گئی اور بھارت ہاتھ ملتا رہ گیا۔سلامتی کونسل کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہوئے واقعے پر اظہارِ مذمت کی گئی تاہم پلوامہ حملے کے بعد جاری بیان کی طرح سخت زبان استعمال نہیں کی گئی۔ سلامتی کونسل کے بیان میں بھارت کی جگہ صرف تمام متعلقہ حکام کے الفاظ استعمال کیے گئے۔ سلامتی کونسل میں بیان امریکہ نے تجویز کیا تھا۔ متفقہ بیان منظور نہیں ہو سکا، پاکستان نے سفارتی کوششوں سے متنازع الفاظ شامل نہیں ہونے دیے۔پاکستان نے لفظ جموں و کشمیر بھی بیان میں شامل کرایا۔ بھارت چاہتا تھا لفظ پہلگام شامل ہو تاکہ یہ تاثر ہو کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت ہڑپ کر چکا ہے۔

بھارت:پاکستانی ہائی کمیشن عملے کو وزارت خارجہ میں داخل ہونے نہیں دیا گیا

Exit mobile version