Site icon MASHRIQ URDU

سعودی وزارت اسلامی امور اور پاکستان کے مابین مفاہمتی یادداشت

WhatsApp Image 2024 12 31 at 8.05.26 PM

مشرق اردو،سعودی وزارت اسلامی امور

سعودی وزارت اسلامی امور ودعوت ورہنمائی نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
وزارت کے ایکس اکاونٹ پر جاری بیان کےمطابق اس موقع پر وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیزآل شیخ بھی موجود تھے۔
مفاہمتی یادداشت پر وزارت اسلامی امور کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹرعواد بن سبتی العنزی اور پاکستانی وزارت کے انڈر سیکرٹری ذوالفقار حیدر نے دستخط کیے۔

پاکستان سے سعودیہ اب نہ کوئی بھکاری جائے گا اور نہ ہی منشیات فروش: طاہر محمود اشرفی

اس معاہدے کا مقصد وکالت، قرآن پاک کی اشاعت اور ترجمے، مبلغین اور اماموں کی تربیت اور مساجد کی تعمیر اور دیکھ بھال کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانا ہے۔
اسلامی ورثے کی بحالی، اسلامی علوم کی اشاعت کے علاوہ اسلامی کانفرنسوں اور سیمینارز میں علما کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
یہ اقدام اسلام اور مسلمانوں کی خدمات کےلیے مملکت کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

Exit mobile version