Site icon MASHRIQ URDU

سعودی عرب جلد اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات کا معاہدہ کرے گا، ٹرمپ

393767 9920852 updates

سعودی عرب جلد اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات کا معاہدہ کرے گا، ٹرمپ

امریکی صدر نے ریاض میں سعودی امریکن انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ گزشتہ مہینوں میں بہت کارنامے انجام دیے۔ چین نے امریکہ پر عائد ٹیکسوں میں کمی پر آمادگی ظاہر کی، ہم مزید کمی لائیں گے۔  انھوں نے کہا کہ چین نے امریکی مصنوعات کے لیے دروازے کھولنے کی اجازت دے دی، امریکہ میں بیورو کریسی کو کافی حد تک محدود کر دیا ہے۔  امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دنیا کے کئی ممالک معاہدوں کےلیے وائٹ ہاؤس کا دورہ کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ محمد بن سلمان ایک عظیم اور کرشماتی شخصیت ہیں، انکا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاس دنیا کی بہترین معیشت ہے، میری موجودگی کے باعث امریکا دولت بنانے کیلئے پرکشش ملک بن گیا۔  انھوں نے کہا کہ جزیرہ نما عرب انتہائی خوبصورت خطہ ہے، یہ خطہ اپنے بیٹوں کی محنت اور لگن کی بدولت ترقی کی جانب گامزن ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا حزب اللہ نے لبنانی عوام کو جنگیں اور بدامنی دیا۔ ایران کی غلط پالیسیوں نے ملک کو ریگستان میں بدل دیا، دنیا میں امن کے لیے ایران کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتا ہوں۔ انھوں نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا، مجھے جنگیں پسند نہیں، دنیا بھر میں امن کا خواہاں ہوں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب

Exit mobile version